ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مارچ نکالنے کا کشمیری لیڈران کا منصوبہ ناکام، گیلانی اور فاروق زیر حراست

مارچ نکالنے کا کشمیری لیڈران کا منصوبہ ناکام، گیلانی اور فاروق زیر حراست

Fri, 26 Aug 2016 19:57:00    S.O. News Service

سرینگر، 26؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں و کشمیر حکومت کے حکام نے آج یہاں ایک مارچ نکالنے کی علیحدگی پسند لیڈر سید علی شاہ گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کی منصوبہ بندی میں خلل ڈال دیا۔گیلانی اور فاروق کو اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب انہوں نے اپنی رہائش گاہ سے نکلنے کی کوشش کی۔دونوں علیحدگی پسند لیڈروں کو ان کی رہائش گاہ میں نظربند رکھا گیا ہے۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ حریت کانفرنس کے سخت گیر گروپ کے سربراہ گیلانی کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب انہوں نے حراست کے حکم کی خلاف ورزی کی کوشش کی۔افسر نے بتایا کہ حریت کانفرنس کے اعتدال پسند گروپ کے سربراہ فاروق نے بھی اپنی رہائش گاہ سے حامیوں کے ساتھ مارچ نکالنے کی کوشش کی، لیکن انہیں حراست میں لے لیا گیا۔کشمیر میں موجودہ احتجاجی مظاہروں کی قیادت کر رہے ان علیحدگی پسندوں نے لوگوں سے آزادی ریلی میں پرانے سرینگرمیں واقع عید گاہ تک مارچ کرنے کی اپیل کی تھی۔


Share: